ام کعب انصاریہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں فوت ہوئیں،یحییٰ بن محمود اور عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ مسلم بن حجاج سے،انہوں نے
یحییٰ بن یحییٰ سے،انہوں نے عبدالوارث بن سعید سے،انہوں نے حسین بن ذکوان سے،انہوں نے عبداللہ بن بریدہ سے، انہوں نے سمرہ بن جندب سے روایت کی کہ نبیِ اکرم نے
ام کعب کی (جو نفاس سے فوت ہوئی تھیں) نماز جنازہ پڑھائی اور آپ میت کی چارپائی کے درمیان میں کھڑے ہوئےابو نعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔