ام کرز خزاعیہ کعبیہ،ان سے ابن عباس حبیبہ دختر میسرہ،مجاہد اور عطار بن ابی رباح نے روایت کی یحییٰ نے کتابتہً ابنِ ابی عاصم سے،انہوں نے محمد بن خالد بن
عبداللہ واسطی سے،انہوں نے والد سے، انہوں نے سعید بن ابی عروبہ سے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے عطاء سے ،انہوں نے ابن عباس سے،انہوں نے ام کرز خزاعیہ سے روایت
کی کہ انہوں نے حضورِ اکرم سے عقیقے کے بارے میں دریافت کیا،آپ نے لڑکے کے لئے دو جوان بکرے اور لڑکی کے لئے ایک بکرابتایا۔
اس اسناد میں عطاء پر اختلاف ہے،ایک سلسلے میں عطاء نے ام کرز سے روایت کی اور ایک دوسرے سلسلے میں عطاء نے حبیبہ دختر میسرہ سے اور انہوں نے ام کرز سے روایت کی
اور عینیہ نے اس روایت کو عبیداللہ بن ابویزید سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے سباع بن ثابت سے،انہوں نے ام کرز سے بیان کیا،اور ابو احمد بن علی صوفی نے
باسنادہ ابوداؤد سجستانی سے،انہوں نے مسدد سے،انہوں نے سفیان سے،انہوں نے عبیداللہ بن ابویزید سے باسنادہ اسی طرح روایت کی،تینوں نے ذکر کیا ہے۔