ام کلثوم دختر عباس طب عبدالمطلب،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زمانہ پایا،ان کی والدہ کا نام ام سلمہ دختر محمید بن جزء الزبیدی تھا،دراوردی نے یزید
بن ہاد سے،انہوں نے محمد بن ابراہیم سے، انہوں نے ام کلثوم سے روایت کی کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ جب بندے کے بدن پر اللہ کے ڈر سے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں،تو
گناہ اس کے جسم سے اس طرح جھڑتے ہیں،جس طرح کی خشک درخت کے پتے جھڑ جاتے ہیں۔
ابن ِمندہ نے بھی اس حدیث کو اسماعیل بن عبداللہ بن مسعود سے،انہوں نے ضرار بن صرد سے، انہوں نے دراورہ سے روایت کیا،اور ابونعیم نے حسین بن جعفر القتات سے،انہو
ں نے ضرار سے، انہوں نے دراوری سے روایت کی اور مجھے یہ اسناد صحیح معلوم ہوتی ہے۔
جناب حسن بن علی نے ان سے نکاح کیا ،اور ان کے بطن سے محمد اور جعفر دو لڑکے پیدا ہوئے،پھر ان میں تفریق ہوگئی اور ابوموسیٰ اشعری نے ان سے نکاھ کیا،اور موسیٰ
نامی لڑکے کو جنم دیا، ابوموسیٰ کی وفات کے بعد عمران بن طلحہ ان سے نکاح کیا،ان میں تفریق ہو گئی،تو واپس ابو موسیٰ کے گھر چلی گئیں،وہیں وفات پائی اور کوفہ کے
باہر دفن ہوئیں۔