ام کلثوم دختر ابوسلمہ بن عبدالاسد مخزومیہ،یہ خاتون حضور اکرم کے ربیبہ اورام سلمہ کی بیٹی تھیں۔
یحییٰ بن ابوالرجاء نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے صلت بن مسعود سے،انہوں نے مسلم بن خالد سے،انہوں نے موسیٰ بن عقبہ سے،انہوں نے اپنی والدہ سے
انہوں نے ام کلثوم دختر ابوسلمہ سے روایت کی ،کہ جب حضور اکرم نے ام سلمہ سے نکاح کیا تو آپ نے ان سے کہا،کہ میں نے نجاشی کو کچھ اشیابطور ہدیہ روانہ کی
تھیں،چونکہ نجاشی مر گیا ہے،اس لئے جلد ہی وہ اشیاء واپس آجائیں گی،مجھے یاد پڑتا ہے کہ ایک حلہ تھا،اور کچھ کستوری تھی،جب وہ ہدیہ واپس آجائے گا تو میں تمہیں
دےدو نگا،ہدیہ واپس آگیا،تو آپ نے تمام ازواج کو ایک ایک اوقیہ کستوری عطافرمائی(اوقیہ چالیس دام کا ہوتا ہے اور دام ساڑھے تین ماشے کا) حلہ اور باقیماندہ
کستوری مجھے عطافرمادی،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن ابن مندہ نے ان کا نسب نہیں لکھا،بلکہ لکھا ہے،ام کلثوم غیر منسوبہ، اور ان سے یہ حدیث دربارۂ ہدیہ روایت
کی،واللہ اعلم۔