ام کلثوم دختر سہل بن عمرو،آغاز کارہی میں اسلام قبول کیا،عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے، انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ اسمائے مہاجرین حبشہ،ابوسبرہ
بن ابورہم از بنوعامر بن لوئی اور ان کی زوجہ ام کلثوم دختر سہل بن عمرہ کا نام لیا ہے،ہم ان کا ذکر ان کے شوہر کے ترجمے میں کر آئے ہیں۔