ام معاذ ایوب سختیانی نے حفصہ دختر سیرین سے انہوں نے ام عطیہ سے روایت کی کہ ہم نے حضورِ اکرم سے بیعت کی،اور آپ نے ہمیں شرک سے روکا،اور بین کرنے سے منع
کیا،ہم میں ایک عورت نے اپنا ہاتھ بند کیاہوا تھا،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ نہ کہا،وہ چلی گئی،پھر واپس آئی،اور بیعت کی،مگر کسی عورت نے سوائے
ام سلیم،ام العلاء دختر ابوسبرہ اور ام معاذ کے وعدہ پورانہ کیا،یاراوی نے دختر ابوسبرہ اور معاذکی بیوی کا نام لیا،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔