امِ معبد جن کا نسب نامعلوم ہے،یہ ابونعیم کا قول ہے،لیکن ابوعمر نے انہیں انصاریہ لکھا ہے، ابوموسیٰ نے اذناً ابوعلی سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے محمد بن
نضر سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ بن حسن سے،انہوں نے محمد بن بکیر حضرمی سے،انہوں نے فرج بن فضالہ سے،انہوں نے افریقی سے،انہوں نے مولی ام معبد سے،انہوں نے ام
معبد سے روایت کی،کہ حضورِاکرم مندرجہ ذیل الفاظ میں دعامانگاکرتے تھے،اَلّٰھُمَّ طَھِّرقَلبِی مِنَ النِّفَاقِ وَعَمَلِی مِنَ الرِّیَاءِوَلِسَانِی مِنَ
الکِذبِ وَعَینِی مِنَ الخَیَانَۃِ وَمَاتَخفِی الصُّدَورِابونعیم،ابوعمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔