ام معبد جو قرظہ بن کعب کی آزاد کردہ کنیز تھیں،ان کی صحبت کے بارے میں اختلاف ہے،موسیٰ بن محمد انصاری نے یحییٰ بن حارث تمیمی سے،انہوں نے ام معبد سے روایت
کی،کہ میں نبیِ کریم کے صحابہ کو پانی پلارہی تھی،ان لوگوں زید بن ارقم اور معاذ بن جبل بھی موجود تھے،انہوں نے کہا،تم معرفت کے متعلق کیا کہتی ہو،انہوں نے
کہا،تم نے اس سے سوال کیا ہے،جوجانتی ہے،حرام کو جب حلال سمجھا جائے،وہ ایسا ہو،جیسے خداکی حرام کردہ شئے کو حلال قراردیاجائے،دباء کدوکی شراب جس سے حضور اکرم
نے منع فرمایا،حنتم اور حناتم اہلِ عجم کی وہ شراب ہے جو قیر آلود سبوچہ زمین میں دفن کردیتے ہیں،آپ نے اس سے منع کیا،نفیر کھجور کے تنے میں کوکھ بناکر شراب
تیار کرتے ہیں،آپ اس سے منع فرمایا ،ابنِ مندہ اور ابونعیم سے ذکر کیا ہے۔