ام معبد زوجہ کعب بن مالک انصاریہ،دونوں قبلوں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا شرف حاصل کیا، یہ معبد بن کعب کی والدہ ہیں،یزید بن زریع نے محمد بن اسحاق
سے،انہوں نے معبد بن کعب سے،انہوں نے اپنی والدہ سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےکھجور (تمر) اور زبیب کو ملا کر نبیذ تیار کرنے سے منع کیا،ہاں
دونوں سے علیٰحدہ علیٰحدہ نبیذ بنانے کی اجازت دی،تینوں نے ذکر کیا ہے۔