ام المسیب یاام السائب انصاریہ،ابوموسیٰ نے کتابتہً ابوعلی سے،انہوں نے احمد بن جعفر سے،انہوں نے یحییٰ بن مطرف سے،انہوں نے مسلم بن ابراہیم سے،انہوں نے حسن بن
ابوجعفر سے،انہوں نے ابوالزبیر سے،انہوں نے جابر سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم ایک بار انصار کی ایک خاتون ام المسیب کے یہاں تشریف لائے،اور وُہ خاتون بخار سے کانپ
رہی تھیں،دریافت فرمایا،ام المسیب تمہیں کیا تکلیف ہے،انہوں نے کہا،یارسول اللہ! خدااس کا بھلا نہ کرے،بخار ہوگیا ہے،فرمایا،اسے برابھلا نہ کہو،اس سے گناہ یوں
ختم ہوجاتے ہیں،جس طرح آگ سے لوہے کا زنگ۔
اس حدیث کو عبدالوہاب ثقفی نے ایوب سے ،انہو ں نے ابوالزبیر سے،انہوں نے جابر سے روایت کیا اور کہا کہ ان کی کنیت ام السائب تھی،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر کیا
ہے۔