ام مطاع اسلمیہ مدنیہ،ان کی حدیث کے راوی عطاء بن ابومروان ہیں،انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے ام مطاع سے روایت کی،کہ وہ غزوۂ خیبر میں حضور اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ شامل لشکر تھیں،انہیں مال غنیمت سے ایک مرد کے حصے کے برابر حصہ دیاگیاتھا،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔
ابو عمر لکھتے ہیں،خیبر میں ام مطا ع کی موجودگی درست ہے،لیکن مرد کے برابر حصہ پانا مشکوک ہے۔