ام نائلہ خزاعیہ،ان سے ام الاسود خزاعیہ نے روایت کی،ابراہیم بن نصر نے مسلم بن ابراہیم سے، انہوں نے اسود خزاعیہ سے،انہوں نےام نائلہ خزاعیہ سے کہ رسولِ اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں جس کا نام قیس تھا،دریافت کیا،آپ نے فرمایا،اس کسی قطعئہ زمین پر آرام نہیں آتا،جہاں جاتا ہے،کچھ دنوں کے بعد وہاں
سے چل دیتا ہے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے،ابونعیم لکھتے ہیں،کہ ابن مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن راویوں میں بریدہ کا نام نہیں لیا،ان کا نام
نائلہ خزاعیہ ہے،اور عبداللہ بن جعفر نے اسماعیل بن عبداللہ سے انہوں نے مسلم بن ابراہیم سے،انہوں نے ام الاسود خزاعیہ سے،انہوں نے بریدہ سے روایت کی۔