امِ نصرمحاربیہ،ابراہیم بن مختار رازی نے ابن اسحاق سے،انہوں نے عاصم بن عمربن قتادہ سے،انہوں نے ام نصر محاربیہ سے روایت کی،کہ ایک شخص نے حضورِ اکرم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گھریلو گدھے کے گوشت کے بارے میں دریافت کیا،آپ نے فرمایا،کیا وہ گھاس اور درختوں کے پتے نہیں کھاتا،اس آدمی نے جواب دیا،یارسول
اللہ ! کھاتاہے،فرمایا،تم اس کا گوشت کھا سکتے ہو،تینوں نے ذکر کیا ہے۔
ابوعمرکا قول ہے کہ اسے ابراہیم نے ابن اسحاق سے روایت کیا ہے،لیکن اس حدیث کو حجت نہیں بنایا جاسکتا،کیونکہ یہ مکروہ ہے،اور کئی اور وجوہ کی بناءپر اس کے
کھانے سے منع کیا گیا ہے۔