ام السائب یا ام المسیب انصاریہ،ابوالفضل بن ابوالحسن مخزومی نے باسنادابویعلی سے،انہوں نے قواریری سے،انہوں نے یزیدبن زریع سے،انہوں نے حجاج الصواف سے،انہوں نے
ابوالزبیر سے، انہوں نے جابر سےروایت کی کہ رسولِ اکرم ام ا السائب کے گھر تشریف لے گئے اور وہ کانپ رہی تھیں،آپ نے وجہ دریافت کی،تو انہوں نے جواب دیا،یا رسول
اللہ!بخار کا بھلا نہ ہو کانپ رہی ہوں،فرمایا ام السائب بخار کو بُرابھلا مت کہو،یہ بنی آدم کی خطاؤں کو یوں زائل کردیتا ہے،جس طرح لوہار کی بھٹی لوہے کے زنگ
کو،تینوں نے انکاذکر کیا ہے۔