عمرہ دختر حارث بن ابوضرار خزاعیہ مصطلقیہ،ہم ان کا نسب ان کی ہمشیرہ جویریہ کے ترجمے مین بیان کرآئے ہیں۔
یحییٰ بن ابوالرجاءنےاذناً باسنادہ ابوبکر بن ابوعاصم سے ،انہوں نے صلت بن مسعود حجدری سے ، انہوں نے محمد بن خالد بن سلمہ مخزومی سے انہوں نے اپنے والد سے
،انہوں نے محمد بن عمرو بن حارث بن ابو ضرار سے،انہوں نے اپنی پھوپھی عمرہ سے روایت کی،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،دنیا سبز اور شیریں ہے،جسے اس کی
کوئی چیز مل گئی،اللہ کی اس میں برکت ہوتی ہے،بہت سے ایسےلوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کے مال میں در آتے ہیں،انہیں قیامت میں آگ نصیب ہوگی،تینوں نے ذکر کیا
ہے۔