عمرہ دختر حزم انصاریہ،یہ ابن مندہ اور ابوعمر کا قول ہے،ابونعیم نے ان کے والد کا نام حرام لکھا ہے، اوریہ بھی لکھاہے،کہ ابن مندہ نے ان کانام عمرہ دختر حزم
لکھاہے،یہ خاتون سعد بن ربیع کی زوجہ تھیں،جوغزوۂ احد میں شہید ہوگئے تھےیحییٰ بن ایوب نے محمد بن ثابت بنانی سے،انہوں نے محمد بن المنکندر سے ،انہوں نے جابر
سے،انہوں نے عمرو سے روایت کی کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے لئےچھوٹی چھوٹیکھجوروں کے ایک جھنڈ میں آرام گاہ تیارکی،پانی چھڑکا،آپ کیلئے بکری
ذبح کی،آپ نے گوشت تناول فرمایا،وضو کیا،اور نماز ظہر ادا کی،میں نے پھر بکری کا گوشت پیش کیا،آپ نے کھایا،نماز عصر اداکی اور نئے سرے سے وضو نہیں کیا۔
ابونعیم نے طبرانی سے انہوں نے یحییٰ بن عثمان بن صالح سے ،انہوں نے عمرو بن ربیع بن طارق سے،انہوں نے یحییٰ سے باسنادہ روایت کی،انہوں نے عمرہ دختر حرام لکھا
ہے۔
اسی حدیث کو ابنِ مندہ نے باسنادہ محمد بن اسحاق صاغانی اور ابوحاتم رازی سے،انہوں نے عمرو بن ربیع سے،انہوں نے یحییٰ بن ایوب سے،انہوں نے محمد سے روایت کیااور
صحابیہ کا نام عمر دختر حزم لکھا ہے،نیز اس حدیث کو عبداللہ بن محمد بن عقیل نے جابر سے روایت کیااور صحابیہ کا نام نہیں لکھا، لیکن ابن ابی عاصم نے ان کا نام
عمرہ دختر حزم لکھاہے۔
ابوالفرح بن محمود نے اجازۃً باسنادہ تا قاضی،ابوبکر احمد بن عمرو نے محمد بن سہل بن عسکر سے ،انہوں نے عمرو بن ربیع سے،انہوں نے یحییٰ بن ایوب سے،انہوں نے محمد
بن ثابت بنانی سے،انہوں نے محمدبن منکدر سے،انہوں نے جابر بن عبداللہ سے،انہوں نے عمرہ دختر حزم سے،اسی طرح روایت کی۔