عمرہ دختر سعد بن عمروبن زید مناہ بن عدی بن عمرو بن مالک بن تجار ام سعد بن عبادہ،مستغفری نے اسی طرح ان کا نام لکھاہے،ایک روایت میں عمرہ دختر سعد بن قیس
مذکور ہے،ابوعمر نے عمرہ دختر مسعود بن قیس بن عمروبن عدی بن عمروام سعد بن عبادہ لکھاہے،انہوں نے ہجرت کے پانچویں سال میں وفات پائی، ان کی حدیث مشہور ہے،لیکن
حدیث میں ان کا نام مذکور نہیں،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،ان کا ذکر پھر آئے گا۔