عمر و بن دار : اپنے وقت کے امام ، عالم ناصح ، واعظ، فقیہ جید محدث مقبول تھے، فقہ، امام ابو حنیفہ سے اخذ کی اور آپ سے امام بھی حدیث روایت کی،آپ اکثر وعظ کیا کرتے تھے اور گا ہے گا ہے امام بھی آپ کی مجلس میں تشریف لاتے تھے ۔ ایک دن جب بعدوعظ کے آپ نے یہ مناجات پڑھی اللھم ان کنا عفینا ک فقد ترکنا من معاصیک ابغضہا وھو الا شراک بک وان قصرنا فی بع طا عتک فقد منھا باجھا الیک وھو شھادۃ ان لآ الہ الا اللہ وان محمداً عبدہ ورسولہ تو اس وقت امام بھی حاضرتھے جنہوں نے اس مناجات سے کوش ہو کر فرمایا کہ اے عمر وعظ کہنا آپ پر ختم ہے۔
(حدائق الحنفیہ)