اُنیسہ دختر خبیب بن یساف انصاریہ جو خبیب بن عبدالرحمٰن کی پھوپھی تھیں،بصری شمار ہوتی ہیں،ابو یاسر بن ابی ہبہ نے با سنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے
والدسےانہوں نے عفان سے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے خبیب بن عبدالرحمٰن سے روایت کی کہ انہوں نے اپنی پھوپھی سے سنُا ،انہوں نے حضور کے ساتھ حج کیا تھا،کہ
حضورِ اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے،کہ ابن مکتوم راتوں کے دوران میں منادی کرتے تھے،کہ بلال کے منادی کرنے تک کھاتے پیتے رہو،اور کبھی اس کے برعکس ہوتا،اسی طرح کبھی
ایک اُترتا اور کبھی دوسرا،اس طرح ہم اپنا دھیان ان کی طرف لگائے رکھتے اور سحری کرتے،تینوں نے ان کا ذکرکیا ہے۔