انیسہ نخعیہ،انہوں نے معاذ بن جبل کے ورودِ یمن کا ذکر کیا ہے،جب وہ حضور ِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے تعمیل فرمان میں وہاں گئے،انہوں نے وہاں کے لوگوں
کو تعلیم دی،کہ پانچ نمازیں روزانہ ادا کرو،رمضان شریف میں روزے رکھو اور بشرطِ استطاعت حج کرو، اس وقت ان کی عمر اٹھارہ برس تھی۔
ان کی عمر کا اندازہ غلط معلوم ہوتا ہے،کیونکہ معاذ ۹ ہجری میں یمن بھیجے گئے،اگر اس وقت ان کی عمر ۱۸ برس تسلیم کی جائے،تو بیعت عقبہ میں ان کی عمر نو برس
ہوگی،جو اس لئے غلط ہے،کہ اس بیعت میں کوئی بچہ شامل نہیں تھا۔