عثمان بن علی بن محمد بن محمد بن علی بیکندی بخاری: ۴۶۵ھ میں پیدا ہوئے، ابو عمرو کنیت تھی۔اپنے زمانہ کے امام فاضل فقیہ محدث،زاہد متگورع،عفیف قانع، متواضع کثیر العبادت تھے۔فقہ امام ابی بکر محمد بن ابی سہل سرخسی سے حاصل کی اور حدیث کو ابا محمد بخاری المعروف بہ بکر خواہر زادہ سے سماعت کیا۔آپ صاحب ہدایہ کے مشائخ میں سے ہیں اور آخر تک ان لوگوں سے باقی رہے ہیں جنہوں نے امام ابی بکر محمد بن ابی سہل سرخسی سے تفقہ کیا تھا۔۵۵۲ھ میں فوت ہوئے،[1] ’’محدث‘‘ تاریخ وفات ہے۔بیکندی بیکند کی طرف منسوب ہے جو ماوراءالنہر کے شہروں میں سے ایک شہر بخارا سے ایک منزل کے فاصلہ پر واقع ہے۔یہ شہر نہایت خوبصورت تھا مگر اب خراب پڑا ہے،سمعانی نے لکھا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ جب یہ شہر آباد تھا تو اس میں تین ہزار مکان تو صرف قاریوں کے تھے جن کے آثار خود میں نے دیکھے ہیں۔
1۔احمد بن عمر بن محمد احمد بن اسمٰعیل بن محمد بن علی بن لقمان نسفی ولادت ۵۰۷
(حدائق الحنفیہ)