عثمان فضلی بن ابراہیم بن محمد بناحمد بن ابی بکر محمد بن فضل بن جعفر بن رجابن زرعہ بخاری المعروف بہ فضلی: عالم صالح فقیہ محدث تھے۔۴۲۶ھ میں پیدا ہوئے،حدیث کو بکثرت بیان کیا اور عمر بھر افادہو اضافہ میں مشغول رہے اور بخارا میں ۵۰۸ھ کو وفات پائی۔ ’’زینت بلدہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)