عتبہ بن خیثمہ بن محمد نیشا پوری: فقہ و تدریس و فتوےٰ مین عدیم الن؏طیر تھے۔ابو الہیثم کنیت تھی۔خراسان میں امام ابو حنیفہ کے مذہب پر قاضیوں میں سے آپ ہی باقی رہے تھے۔فقہ آپ نے قاضی حرمین احمد بن محمد نیشا پوری شاگرد محمد بن محمد ابی طاہر دباس تلمیذ ابی خازم عبد الحمید سے حاصل کی اور آپ سے عماد الاسلام صاحد بن محمد بن احمد ادہیثم بن ابی الہیثم وغیر ہم[1] نے تفقہ کیا۔
1۔ وفات ۴۰۲ھ مدستور الااعلام (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)