یحییٰ بن عبداللہ حسین ناصحی: ابو صالح کنیت اور قاضی القضاۃ خطاب تھا، اپنے زمانہ کے عالم فاضل فقیہ متجر عارف مذہب تھے،فقہ اپنے باپ سے اخذ کی اور تدریس و افتاء میں مشغول رہے،وفات آپ کی ۴۹۵ھ [1] میں ہوئی،سال وفات آپ کا لفظ ’’فہیم عصر‘‘ ہے۔
1۔ ولادت ۴۱۵ھ ’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)