یحییٰ بن عل۹ی بن عبد اللہ زاہد بخاری زندو پستی: اپنے زمانہ کے امام فقیہ متورع زاہد تھے،علوم ابی حفص سفکردی اور م حمد بن ابراہیم میدانی اور عبد اللہ بن فضل خیزا خزی سے پڑھے اور کتاب روضۃ العلماء اور کتاب نظم تصنیف کی۔آپ نے روضۃ العلماء کے ابتداء میں لکھا ہے کہ پہلے میں نے اس کتاب کو بغیر مسائل کے جمع کیا تھا اور اس کا نام روضۃ الذاکرین رکھا تھا مگر لوگوں کی استدعاء پر میں نے پھر اس کو دوبارہ تصنیف کیا اور ہر ایک باب کے اوائل میں پندرہ پندرہ مسائل بیان کیے پھر ان اخبار اور حکایات کو مبنی کر کے نام اس کا روضۃ العلماء رکھا۔
(حدائق الحنفیہ)