یحییٰ بن حسان بنوکنانہ کےایک آدمی سے،ابواسحاق فزاری نے یحییٰ بن حسان سےروایت کی کہ انہوں نےبنوکنانہ کےایک آدمی سےسُنا،وہ کہہ رہےتھےکہ انہوں نے رسولِ
اکرم کےپیچھے فتح مکہ کےدن نمازپڑھی،آپ دعامانگ رہےتھے،
"لاتحزنی یوم القیامۃ،لاتحزنی یوم الباس"۔
اوراسی روایت کوریان بن جعدسےانہوں نے یحییٰ بن حسان سے،انہوں نے ابورقرصافہ سے، انہوں نےحضورِاکرم سےروایت کی،ابنِ مندہ نے ذکرکیاہے۔