یحییٰ بن یعمرایک صحابی سے،عبدالوہاب بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے والدسے، انہوں نےحسن بن موسیٰ سے،انہوں نےحمادبن سلمہ سے،انہوں نےازرق بن
قیس سے،انہوں نےیحییٰ بن یعمرسے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کی،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اوّل ازہمہ قیامت کے دن بندے سےنمازکاحساب
لیاجائےگا،اگرنمازکاحساب کتاب پورانکلا تو مکمل لکھ دیاجائےگااوراگرنمازوں میں کمی پائی گئی تواللہ حکم دےگا،دیکھواس کےپاس نوافل کی کچھ تعدادہےتوفرائض کی
کمی کوپوراکردو،پھرزکات کوجانچاجائے گااوراسی طرح ایک ایک کرکے سب اعمال کی جانچ پڑتال کی جائے گی،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔