یعقوب بن سید علی: اپنے زمانہ کے فاضل اجل اور فائق اقران تھے۔ مدت تک بروسا وارنہ و قسطنطیہ میں مدرس رہے۔کتاب شرعۃ الاسلام کی ایک نہایت عمدہ شرح مفاتیح الجنان نام تصنیف کی جس میں فوائد غریبہ اور لطائف عجیبہ اور مسائل فقہیہ اور دلائل حدیثیہ کو بڑی خوبی سے بیان کیا۔علاوہ اس کے کتاب گلستان کی شرح بھی عربی میں تصنیف کی اور ۹۳۱ھ میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)