یعقوب پاشا بن خضر بیگ رومی: عالمِ محقق،فاضل مدقق،افقہ اہلِ جہاں اور فارس میدان بحث تھے۔علوم اپنے باپ سے حاصل کیے اور مدت تک بروسا کے قاضی رہے پھر قسطنطیہ کے قاضی ہوئے،جہاں قضاء کی حالت میں ۸۹۱ھ میں وفات پائی۔’’فقیہ مقتدائے عالم‘‘ تاریخ وفات ہے۔شرح وقایہ پر عمدہ حواشی لکھے جن میں عجیب و غرائب دقائق و مسائل وارد کیے اور نیز شرح مواقف پر لطیف سوال تحریر کیے اور اکثر حواشی حسن چلپی کے آپ کے حاشیہ سے ماخوذ ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)