یوسف بن [1]بالی بن شمس الدین محمد بن حمزہ فناری: آپ محمد شاہ کے چھوٹے بھائی ہیں،بڑے عالم فاضل،فقیہ کامل،بحث وجدل میں قوت عالیہ رکھتے تھے۔علم اپنے باپ سے حاصل کیا اور رجب آپ کے بھائی محمد شاہ فوت ہوئے تو آپ بروسہ میں مدرسہ سلطانیہ کے مدرس مقرر ہوئے پھر وہیں کے قاضی بنے اور ۸۴۶ھ کو عہد سلطان مراد خاں ابن محمد خاں میں بحالت قضاء قسطنطنیہ فوت ہوئے۔
1۔ یوسف بالی
(حدائق الحنفیہ)