یوسف قرہ صوی: نور الدین لقب تھا۔عالم فاضل،حق گو،متورع و متشرع تھے،علوم مولیٰ مصطفیٰ خواجہ زادہ اور سنان پاشا وغیرہ سے حاصل کیے اور مدارس بروسا واسکوب و اور نہ وقسطنطنیہ کے مدرس مقرر ہوئے اور سلطان سلیم نے آپ کو قضاء کا منصب عطا فرمایا۔فقہ میں ایک کتاب مرتضیٰ نام تصنیف کی جس میں مختار مسائل کو جمع کیا اور بقول مختار ۹۷۲ھ میں وفات پائی۔’’زینتِ شہر‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)