اکمل الدین یوسف بن ابراہیم بن محمد زہری شروانی ثم دمشقی مدنی: فقیہ اور محدث تھے،شروان میں پیدا ہوئے۔۱۱۳۴ھ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی، ان کی تصانیف میں ہدیۃ الصبیح فی شرح مشکوٰۃ المصابیح تین جلدوں میں،شرح متقی الابحر اور رسالہ فی کراہۃ اقتداءالحنفی للشافعی مشہور ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)