یوسف بن عبد الجلیل بن مصطفیٰ حضری جلیلی: کردی الاصل تھے۔ موصل میں پیدا ہوئے۔مصر میں سکونت اختیار کی۔فقیہ،مدرس اور واعظ تھے۔مدرسہ قرہ مصطفیٰ پاشا میں درس دیا۔جامع یونس اور جامع طغرائیر میں واعظ رہے۔الانتصار للاولیاء والاخیار اور کشف الاسرار وذخائر الابرار آپ کی تصانیف ہیں۔۱۲۴۱ھ میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)