یوسف بن امام ابو یوسف بن ابراہیم بن حبیب بن خنیس بن سعد بن عتبہ انصاری :بڑے فقیہ ومحدث تھے۔فقہ و حدیث کواپنے والد امجد اور نیز یونس بن ابی اسحٰق سبیعی اور سری بن یحییٰ وغیر ہم سے اخذ کیا اور سنااور اپنے والد کی ہی حیات میں غربی جانب بغداد کے قاضی مقرر ہوئے اور ہارون رشید کے حکم سے مدینہ منورہ میں جمہ کی نماز پڑھائی اور تاوفات قاضی رہے اور بغداد میں ماہ رجب ۱۹۳ھ میں وفات پائی۔’’صاحب کمال‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)