یوسف بن خالدین [1]عمیر سمنی بصری مولیٰ بنی لیث :امام ابو حنیفہ کے شاگردوں میں سے عالم فاضل ، فقیہ کامل، رائے وفتویٰ میں بصیرت تمام رکھتے تھے۔ ابو کالد کنیت تھی ۔مدت تک امام ابو حنیفہ کی صحبت میں بیٹھے اور ان سے بہت کچھ اخذ کیا ۔اوائل میں عثمان فقیہ بصرہ شاگرد تھے جو بعد تعلیم فقہ وحدیث کے امام ابو حنیفہ کی خدمت سے مشرف ہوئے اور چالیس ہزار مسائل مشکلہ جو آپ کے خیال میں متمکن تھے،امام سے حل کئے ، بسب نیک روش اور ہیئت کے ستمی کی نسبت سے مشہور ہوئے، اگر چہ صاحب تقریب کے نزدیک آپ متروک ہیں لیکن تاہم ابن ماجہ نے اپنی سنن میں آپ سے تخریج کی اور ہلال بن یحییٰ اور اس کے باپ خالد نے آپ سے روایت کی ۔طحاوی نے کہا ہے کہ میں نے مزنی سے سنا کہ یوسف بن خالد اہل خیار میں سےہیں۔وفت آپ کی ماہ رجب ۱۸۹ھ میں ہوئی ۔’’ کوکب عالم‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
1۔یوسف بن خالدین عمیر سمنی ’’دستور الاعلام: (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)