یُسیرہ ام یاسر انصاریہ،ایک روایت میں دختر یاسر ہے اور کنیت ام حمیضہ ہے،انہوں نے بیعت کی اور ہجرت کی،یہ ابوعمر کا قول ہے،ابنِ مندہ اور ابونعیم نے ان کا نام
یسیرہ از مہاجرات لکھاہے۔
کئی راویوں نے باسنادہم ابو عیسیٰ سے، انہوں نے موسیٰ بن حرام اور عبد بن حمید سے،انہوں نے محمد بن بشر سے،انہوں نے ہانی بن عثمان سے،انہوں نے اپنی والدہ حمیضہ
دختر یاسر سے،انہوں نے اپنی دادی یُسیرہ سے روایت کی،حضور نبیِ کریم رؤف ورحیم علیہ الصّلوٰ ۃ والتسلیم نے فرمایاتم خدا کی تسبیح(سبحان اللہ)تقدیس(الحمد للہ)
اور تہلیل (لاالہ الااللہ) کیاکرو،اور انگلیوں پر گنا کرو،کیونکہ ان سے سوال کیا جائے گا،اور انہیں بلوایا جائے گا،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔