محمد بن احمد بن[1] محمد عبدوس بن کامل الد لائل المعروف بہ زعفرانی: فقیہ صالح ثقہ تھے،کنیت ابو الحسن تھی،صاحب ہدایہ نے آپ کا ذکر ہدایہ میں کیا،فقہ آپ نے ابی بکر سے پڑھی اور ۳۹۳ھ میں فوت ہوئے۔زعفرانی زعفران کی طرف منسوب ہے جو علاقۂ بغداد میں ایک شہر کا نام ہے،بعض نے کہا کہ زعفران مابین ہمدان ورسد آباد کے واقع ہے،بعض کا یہ قول ہے کہ آپ زعفران بیچا کرتے تھے اس لیے زعفرانی کے نام سے مشہور ہوئے۔
1۔ محمد بن عبدوس۔ ’’جواہر المضیۃ‘‘ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)