زہیر بن[1] معاویہ خدیج کوفی : ۱۰۰ھ میں پیدا ہوئے ، امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سے محدث ، ثقہ فقیہ فاضل تھے اور کنیت ابو خیثمہ رکھتے تھے ۔ حدیث کو امام اعمش اور ان کے طبقہ سے سنا اور آپ سے یحٰی بن قطا ن نے روایت کی ۔ سفیان ثوری کہتے ہیں کہ آپ کے زمانے میں آپ جیسا کوفہ میں اور کوئی نہ تھا ۔ یحٰی بن معین وغیرہ محدثین نے آپ کی توثیق کی اور ۱۷۳ھ یا ۱۷۴ھ میں آ پ فوت ہوئے ۔ اصحاب صحاح ستہ نےآپ سے تخریج کی ۔’’زیب مسند‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے ۔
1۔ حدیح ’’ جواہر المفیہ ‘‘ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)