علی بن عبد العزیزی عبد الرزاق مر غینانی: ظہیر الدین کبیر لقب تھا، بڑے عالم فاضل اور صاحب خلاصہ کے نانا تھے،فقہ اپنے باپ عبد العزیزی اور سید ابی شجاع محمد بن احمد بن حمزہ اور برہان الدین کبیر عبد العزیز وغیرہم سے اخذ کی اور آپ سےآپ کے بیتے ابو المحاسن حسن بن علی اور قوام الدین احمد بن عبد الرشید والد صاحب خلاصہ نے تفقہ کیا۔کتاب اقفیۃ الرسول تصنیف کی اور ۵۰۶ھ میں وفات پائی، اور وہ جو بعض مؤرخین نے فتاویٰ ظہیریہ کو آپ کی طرف منسوب کیا ہے،یہ ان کا سہو ہے بلکہ اس کے مصنف ظہیر الدین محمد بن احمد بن عمر بخاری ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)