زیدبن اسلم ایک صحابی سے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے،انہوں نےہشام بن سعدسے،انہوں نے زیدبن اسلم سے،انہوں نےایک ایسےآدمی سےجس نےحضورِاکرم سےحدیث روایت کی،
وہ حضورِاکرم کےپاس سےگزرے،آپ ایک قبرپرجس میں ایک آدمی دفن کیاجارہاتھا،بیٹھےہوئے تھےاورفرمارہےتھے،اے اللہ میں اس آدمی سےراضی ہوں،توبھی اس سےراضی
ہو،میں نے دریافت کیا،کون فوت ہواہے،جواب ملاعبداللہ ذوالبجادین
اسی حدیث کویونس نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نےمحمدبن ابراہیم سے،انہوں نےعبداللہ بن مسعودسےروایت کیااور ذوالبجادین کی موت کاذکرکیااوراس کےآخرمیں کہاکہ
حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےدعافرمائی، اے اللہ میں اس سے رواضی ہوں،توبھی اسےاپنی رضامندی سے نواز،ابنِ مسعود نےاس موقعہ پر خواہش کی تھی،کاش اس قبرمیں
دفن ہونےکااعزازمجھےملتا،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔