زید بن ہارون الواسطی : ابو خالد کنیت تھی،اپنے زمانہ کے امام کبیر اور محدث ثقہ تھے۔حدیث کو امام ابو ضیدفہ او ر مالک اور سفیان ثوری اور دونوں حمادوں سے سنا اور روایت کیا اور آپ سے یحییٰ بن معین اور ابن مدینی نے روایت کی ۔ آپ نماز بڑی آہستگی اور طویل قراءت سے پڑھا کرتے تھے۔ وفات آپ کی ۲۰۵ھ میں ہوئی ۔واسطی آپ کو اس لیے کہتے ہیں کہ آپ شہر واسط کے رہنے والے تھ ےجو درمیان بغداد اور بصرہ کے واقع ہے اور جہاں کے جنگل کی قلمیں خوبی میں مشہور معروف ہیں۔’’علامۂ جہاں‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)