زینب انصاریہ ،جو ابن مسعود انصاری کی زوجہ تھیں،علقمہ نے عبداللہ سے روایت کی،کہ زینب انصاریہ اور زینب ثقفیہ ہر دو حضور کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور اپنے
شوہروں پر صرفِ مال کے بارے میں دریافت کیا،اور یہی حدیث اعمش نے ابو وائل سے انہوں نے عمروبن حارث بن مصطلق سے،انہوں نے اپنے بھتیجے سے روایت کی کہ زینب جو
عبداللہ بن مسعود کی بیوی ہیں،انہوں نے زینب انصاریہ سے روایت کی کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،تو ان کی ہمنام ایک اور خاتون وہی
بات پوچھنے حاضر ہوئی تھیں،جو بات میں پوچھنے گئی تھی، آپ نے فرمایا،تمہیں اس انفاق کے دو اجر ملیں گے،ایک اجر صدقے کا اور ایک قرابت کا،ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔