کتاب کی ترتیب کے اعتبار سے ان کا ذکرزینب کے ضمن میں سب سے پہلے ہے،لیکن یہاں حروف تہجی کے اعتبار سے درج کیا گیا ہے۔
زینب اسدیہ مکیہ،ابو زبیر نے مجاہد سے ،انہوں نے زینب سے روایت کی،کہ انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہوآلہٖ وسلم کی خدمت میں عرض کی،یا رسول اللہ میرا والد
مرگیاہےاور اس کی لونڈی نے ایک لڑکا جنا ہے اور ہم اسے تہمت لگایا کرتے تھے،فرمایا،بچے کو میرے پاس لے آؤ،اسے دیکھنے کے بعد فرمایا،یہ تمہارے باپ کا وارث ہوگا،
لیکن تو اس سے حجاب کر ے گی،تینوں نے ذکر کیا ہے۔