زینب دختر ابو سفیان بن حرب قرشیہ امویہ،عروہ بن مسعود ثقفی کی زوجہ تھیں،محمد بن عبیداللہ ثقفی نے عروہ بن مسعود سے رایت کی کہ جب میں ایمان لایا،تو میری کئی
بیویاں تھیں،جن میں چار کاتعلق قریش سے تھا،نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا،ان میں سے چار کا انتخاب کرلو،میں نے جو انتخاب کیا،اس میں زینب دختر
ابو سفیان شامل تھی،ابن مندہ اور ابو نعیم مؤنے ان کا ذکر کیا ہے۔