زینب دختر حمید بن زہیر بن حارث بن اسد بن عبدالعزٰی قرشیہ اسدیہ،عبداللہ بن ہشام کی والدہ تھیں ابو یاسر نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے انہوں نے والد سے،انہوں
نے عبداللہ بن یزید سے ، انہوں نےسعید یعنی ابن ابو ایوب سے،انہوں نے عقیل زہرہ بن معبد سے،انہوں نے اپنے دادا عبداللہ بن ہشام سے (جنہوں نے حضور نبی کریم کی
زیارت کی اور ان کی والدہ انہیں حضورِ اکرم کے پاس بہ غر ض بیعت لے گئی تھیں،اور حضور نے بوجہ ان کے نابالغ ہونے کے انکار کردیا تھا اور ان کے سرپر ہاتھ پھیر کر
دعائے خیر فرمائی تھی) روایت کی،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن ابن مندہ لکھتا ہے،کہ زینب عبداللہ بن ہشام کی دادی تھیں،اور اس طرح اپنے پہلے
قول کی تردید کردی،کیونکہ زینب ان کی والدہ تھیں۔