زینب دختر جابر احمسیہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھیں اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت کی اور ان سے عبداللہ بن جابر احمسی نے روایت کی،ابن
مندہ نے تاریخ میں اسی طرح لکھا ہے،اور ایک روایت میں ہے کہ وہ مہاجربن جابر کی دختر تھیں،اور یہ بھی ہوسکتا ہے،کہ وہ نبیط بن جابر کی بیٹی اور انس بن مالک کی
بیوی ہوں کیونکہ وہ بنو احمس سے ہیں،ابو موسیٰ نے اسی طرح مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔
ابن اثیر لکھتے ہیں کہ ابن مندہ نے معرفتہ الصحابہ میں ان کا ذکر کیا ہے،اور انہیں دختر جابر احمسیہ لکھا ہے اور ان سے وہ حدیث زینب دختر نبیط کے ترجمے میں مذکو
ر ہے اس لئے استدراک بلاوجہ ہے،(واللہ اعلم)۔