زینب دختر خباب بن ارت،بقول جعفر،امام بخاری نے ان کا ذکر ان راویوں میں کیا ہے،جنہوں نے نبیِ کریم رؤف و رحیم علیہ الصلوۃ والتسلیم سے روایت کی۔
اعمش نے ابو اسحاق سے ،انہوں نے عبدالرحمٰن بن زید الفایشی سے،انہوں نے دختر خباب بن ارت سے روایت کی،کہ حضورِاکرم نے میرے والد کو ایک سریے میں روانہ
کیا،چنانچہ والد کی غیر حاضری میں آپ ہمارا خاص خیال رکھتے،اور ایک برتن میں بکری کا دودھ دوہ کر ہمیں پلایا کرتے تھے،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔