زینب دختر خناس،عبیداللہ بن سمین نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ہوازن کے اسیرانِ جنگ سے زینب دختر
خناس سے حضرت عثمان ذوالنورین کو دی،ابن اسحاق کے مطابق ابو وجزہ نے ان سے بیان کیا،کہ جب عثمان بن عفان کو بنو ہوازن کی ایک لڑکی اسیران جنگ سے دی گئی،تو انہوں
نے اس لڑکی کے ابن عم سے جس سے وہ منسوب تھی،اور ناکارہ ساتھ،نکاح کی خواہش کا اظہارکیا،بعد میں یہ قیدی بنو ہوازن کو لوٹادئیے گئے،کچھ عرصے کے بعد زینب خاوند
کو ساتھ لئے حضرت عمر یا عثمان کے زمانے میں مدینےمیں آئیں تو حضرت عثمان نے اس لڑکی کوبوجہ تمتع کے کچھ رقم ادا کی اور زینب سے کہا کہ کیا تُو نے اس شخص کو
مجھ پر قابل ترجیح گردانا تھا،اس نے جواب دیا،ہاں،یہ میرا خاوند اور ابن عم تھا۔