زینب دختر مالک،ہمشیرۂ ابو سعید خدری،ان کا نسب ہم پہلے ان کے والد اور بھائی کے تراجم میں بیان کرآئے ہیں،ابو ضمرہ نے سعد بن اسحاق بن کعب بن عمرہ سے،انہوں
نے زینب دختر کعب سے ، انہوں نے ابو سعید اور ان کی ہمشیرہ زینب سے،انہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کفارۂ مرض کے بارے میں روایت کی،اسے یحییٰ بن
سعید نے سعد سے روایت کی،اور ابو سعید کی ہمشیرہ کا ذکر نہیں کیا،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔