زینب دختر مظعون بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح قرشیہ جمحیہ عثمان بن مظعون کی ہمشیرہ تھیں،عمر بن خطاب کی زوجہ اور عبداللہ بن عمر کی ام ولد اور حفصہ کی والدہ
تھیں،ابوعمر کے مطابق یہ خاتون مہاجرات سے تھیں،ابو عمر لکھتے ہیں،مجھے ڈر ہے کہ یہ بات غلط نہ ہو،کیونکہ ایک روایت میں آیا ہے کہ یہ خاتون ہجرت سے پہلے ہی مکے
میں فوت ہوگئیں تھیں،البتہ ان کی لڑکی حفصہ نے ہجرت کی تھی،ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے،ابوموسیٰ لکھتے ہیں کہ بعض احادیث میں مذکور ہے،کہ عبداللہ
بن عمر نے اپنے والدین کے ساتھ ہجرت کی تھی۔